سندھ سے اٹھنے والا عوامی مارچ سلیکٹڈ ٹولے کو کوئیک مارچ پر مجبور کر دے گا، شہزاد سعید چیمہ

شہزاد سعید چیمہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو سبز باغ دکھانے اور روزانہ جھوٹے بیانات دینے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ اب ان کا بستر گول ہونے کا وقت آچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ سے اٹھنے والا عوامی مارچ سلیکٹڈ ٹولے کو کوئیک مارچ پر مجبور کر دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اہل پنجاب ‏بھٹو کے وارث کا چیچہ وطنی میں ناقابل فراموش استقبال کریں گے۔

واضح رہے کہ شہزاد سعید چیمہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کو داخلے اور خارجی طور پر تباہی سے دوچار کرنے والوں کی آخری منزل جیل ہے، تیاری پکڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سبز باغ دکھانے اور روزانہ جھوٹے بیانات دینے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ اب ان کا بستر گول ہونے کا وقت آچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے