ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت شہید صحافی کے خون کے ساتھ انصاف چاہتی ہے، ناصر شاہ

گھوٹکی (پاک صحافت) صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ شہید صحافی کے خون کے ساتھ انصاف ہو۔

گھوٹکی میں ناصر شاہ نے صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے گھر پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ شہید صحافی کے خون کے ساتھ انصاف ہو، قاتل کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں، ہم چاہتے ہیں ان کو سزا ملے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نصراللّٰہ گڈانی کے لواحقین جس افسر کا نام دیں گے، اُس سے تحقیقات کروائی جائیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی صحافت اور قانون پر عملدرآمد چاہتی ہے، دیگر نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے