اسلام آباد (پاک صحافت) پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت نے غیرقانونی اور غیرآئینی طریقے سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو پاس کرکے سینیٹ پر شب خون مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی سیاسی اخلاقیات کی جن بنیادوں پر کھڑے ہیں سب کو معلوم ہے، شاہ محمود اپوزیشن کی ماسی بننے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے آج سینیٹ کے ایوان کی توہین کر کے اپنی اصلیت بے نقاب کی، شاہ محمود قریشی کو اپنی کارکردگی بتانے کیلئے کچھ نہیں تھا۔
سینیٹر پلوشہ خان کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا کردار کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کے وزراء کی ڈکشنری میں شرم نامی کوئی لفظ نہیں، عمران خان بہت بڑی وباء جبکہ فواد چوہدری چھوٹی موٹی بیماری ہیں۔
Short Link
Copied