محسن نقوی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ محسن نقوی اور سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے سفیر نے اسلام آباد پولیس کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایف سی جوانوں کیلئے رہائش کا انتظام کرنے پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے