شہباز شریف

سعودی قیادت میں دیگر ممالک کیساتھ مل کر معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت میں دیگر ممالک کیساتھ مل کر معاشی انقلاب لا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور پاکستان ، سعودی عرب کی قیادت میں مل کر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں چین بھی ہمارے ساتھ شامل ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ مرکوز کرکے معاشی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ عید کے فوری بعد سعودی وزیر خارجہ نے اعلی سطح وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا، ہم نے سرمایہ کاری کے حوالے سے کانفرنسز کیں، جو بہت سود مند اور نتیجہ خیز ثابت ہوئیں۔

سعودی ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں بہت کام کیا اور 8 برس میں ملک کا نقشہ ہی بدل دیا، اُن کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اچھی پیش رفت ہوئی اور سعودی عرب نے بہت ترقی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے