سرکاری ملازمین

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج نہیں کر سکیں گے، اس حوالے سے عدالت نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم کے تحت سرکاری ملازمین سول سیکرٹریٹ اور شاہراہوں پر احتجاج سے باز رہیں۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے لئے مقامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات کی پیروی کی جائے۔

حکمنامے کے مطابق ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے جو ملازم سرکاری اعلامیے کی خلاف ورزی کرے گا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے