کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہیں، سپریم کورٹ کو انصاف کرنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج سیہون کے دورے پر ہیں، اس موقع پر انہوں نے منچھر کے ماہی گیروں کے مسائل سنے اور انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد منچھر جھیل کا دورہ کرنے آیا ہوں، بارش کے بعد نقصانات کا معائنہ کیا ہے، عوام کی مدد کریں گے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیئے تیار ہیں اس لیے بارش سے متاثرہ لوگوں کو امداد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں کاچھو جوہی جارہا ہوں، لوگوں کی مدد کریں گے جبکہ منچھر پر آبپاشی افسران سے بریفنگ لی ہے۔ صدر مملکت آئینی ذمہ داری کے پابند ہیں، ایسا سوال نہیں کہ وہ تعاون نہ کریں۔