سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ملک جواد

پشاور (پاک صحافت) سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلع اورکزئی سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ملک جواد کا مزید کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں، یہ ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ بغیر کسی دباو کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وفاداری کی اور عمران خان کے کہنے پر اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے