اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ سابق حکومت میں انتہا پسندی کی سوچ پروان چڑھی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت سے بہت نقصان ہوا، بی بی شہید نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی تھی، اس وقت ملک میں بھائی چارے کی سیاست کی ضرورت ہے۔
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پہلے آدمی نے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے، عارف علوی صاحب پر عمران اب کتنا اعتماد کرتے ہیں، اب پتہ چل گیا ہے کہ عمران خان کہاں سے آئے تھے اور سینیٹ انتخاب کس نے جتوایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف سب کو مل کر چلنا چاہئے، عدلیہ کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا۔ بینچ پر بینچ بننے سے متعلق ملک میں بحث ضرور چھڑ گئی ہے۔
Short Link
Copied