شازیہ مری

ریاستی رٹ چیلنج کرنیوالوں کو جواب دینا ضروری ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو بلیک میلنگ کے ذریعے سے روکا نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے حکومت نے سیاسی فریقوں کو اعتماد میں نہیں لیا، ہم اس معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں اور خواہش ہے کہ حکومت سیاسی فریقین کو آن بورڈ لے گی، تاہم پیپلز پارٹی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہم اور ہم نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں بھی دی ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری آپریشن عزم استحکام کو وقت کی ضرورت سمجھتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے تک شہری خود کو محفوظ تصور نہیں کرسکتے، اس لیے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا جاری رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ آپریشن عزم استحکام پر فریقین کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے، لہذا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے