جاوید لطیف

ریاستی اداروں میں بیٹھے لوگوں کو ملکی استحکام کی فکر نہیں۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں میں بیٹھے لوگوں کو اداروں کے استحکام کی فکر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان مستحکم ہونے لگتا ہے تو قوتیں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں، ریاستی اداروں میں بیٹھے لوگوں کو اداروں کے استحکام کی فکر نہیں، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کو پبلک نہ کر کے ہم نے جرم کیا، 9 اور 10 مئی سے متعلق واقعات کی رپورٹ پبلک نہ ہونا بھی جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں وہ سہولیات ملیں جو 75 سالہ تاریخ میں کسی سیاستدان کو نہیں ملیں، شیخ مجیب کو آخری وقت میں بھارت کی سپورٹ حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے