خورشید شاہ

ریاست کو بچانے کے لئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا، خورشید شاہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے نمبر پورے ہیں تو  تبھی تو میدان میں آئے ہیں،  جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ ریاست کو بچانے کے لئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ 8 یا 9 مارچ کو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ ایمپائر نیوٹرل ہو۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، صرف اور صرف عمران خان کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ خورشید کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، صرف اور صرف عمران خان کے خلاف ہے، تحریک عدم اعتماد سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائیں گے۔ ریکوزیشن جمع کروانے کے فورا بعد وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دیں گے۔ لانگ مارچ کے اختتام پر قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے