شہباز شریف

ریاست کو ایک ادارے پر چھوڑنا غلطی ہوگی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاست کو ایک ادارے پر چھوڑنا غلطی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اہم معاملے پر غور کیلئے آج سب جمع ہوئے ہیں، قومی سلامتی کا مسئلہ کافی عرصے سے نظر انداز ہوتا رہا۔ پائیدار ترقی کیلئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے دہشت گردی کے مسئلے نے سر اٹھایا ہے، پاکستان کو مختلف حوالوں سے دہشت گردی کا سامنا رہا، دہشت گردی کا مسئلہ پچیدہ ہے، اسمگلنگ، انتہا پسندی اور منافرت کا دہشت گردی سے تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملکی حفاظت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں، ہم اپنی نسلوں کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، ہم اپنے سیکیورٹی اداروں کو مکمل وسائل اور فنڈز فراہم کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے