لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ریاست پر حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی ہے، سیاست نہیں۔ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ریاست پاکستان پر اس حملے میں ملوث کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
سید محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں پر حملے ملک دشمنی اور فاشزم ہے۔ شرپسند عناصر کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی ہے۔ یہ سیاست نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی ہے لہذا سخت ترین احتساب ہوگا۔