ٹھٹھہ (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے عمران خان آج چور ثابت ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے ٹھٹھہ میں پی پی سندھ کے جنرل ورکز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انتخابی مہم شروع کی جائے گی۔
نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو مسائل سے عوام کی منتخب کردہ جمہوری حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ پیپلزپارٹی عام انتخابات آئینی طور پر 90 روز میں چاہتی ہے، انتخابات آئینی مدت میں وقت پر ہوں تاکہ جمہوری حکومت قائم ہو۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے الیکشن کمیشن عام انتخابات 90 روز سے بڑھا کر جنوری یا فروری میں کروانا چاہتا ہے۔
Short Link
Copied