پولنگ انتخابات

رحیم یار خان ضمنی الیکشن: قومی اسمبلی کے حلقہ 171 پر پولنگ کا عمل جاری

رحیم یار خان (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ یاد رہے یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور اس حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔

پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، حلقہ این اے 171 سے پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے جبکہ اس حلقے سے4 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ حلقے میں 301 پولنگ اسٹیشن ہیں جن کی سکیورٹی کیلئے 2700 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے