مسلم لیگ ن جے یو آئی

راشد سومرو سے ن لیگی وفد کی ملاقات

لاڑکانہ (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کا وفد جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کے صدر علامہ راشد سومرو کے گھر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی وفد میں سردار ایاز صادق، سعد رفیق، بشیر میمن، کھیئل داس کوہستانی اور دیگر شامل ہیں۔ دوران ملاقات میں ن لیگی وفد نے راشد سومرو سے برادر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کی اور انہیں نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔

جے یو آئی ترجمان کے مطابق ن لیگی وفد نے سندھ میں گرینڈ الائنس کی تشکیل پر تفصیلی مشاورت کی۔ اس موقع پر علامہ راشد سومرو نے ن لیگی وفد کو بتایا کہ سندھ میں گرینڈ الائنس کے نتیجے میں بڑا سرپرائز دیں گے، سندھ کے عوام کو اب محرومیوں سے نکالنے کا وقت آچکا ہے۔

راشد سومرو نے نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف کو 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ دوران ملاقات سعد رفیق نے کہا کہ لاڑکانہ جلسے میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت شریک ہوگی۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ سندھ کے عوام کی امنگوں کے مطابق متبادل قیادت سامنے لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے