لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پچھلے ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہے ہیں، ان کے پاس جلسے کے لیے فنڈز ہیں نہ بندے، نہ ہی سہولت کاری ہے۔ ہمیں معلوم ہے جلسے، جلوس اور دھرنے ان کا کاروبار ہیں، دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے، فتنہ پارٹی مریم نواز کے بغض اور تعصب کا شکار ہے۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اب ان کو ہیڈ لائنز میں جگہ بنانے کیلئے مریم نواز کا نام لینا پڑتا ہے، قیدی کا ایجنڈا ملک کو بڑے حادثے سے دوچار کرنا ہے، عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اپنے اصل دشمن کو پہچانیں، یہ شخص جیل سے نکلنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔
Short Link
Copied