دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب نہیں کرسکتی، صدر ابراہیم رئیسی

کراچی (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب نہیں کرسکتی۔ کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران کے تعلقات تاریخ، ثقافت اور مذہب سے جڑے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمارے تعلقات خراب نہیں کرسکتی۔ صدر ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی ہیں۔ ان سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ باعثِ فخر ہے پاکستان کے دیرینہ دوست اور محسن کا استقبال کر رہا ہوں۔ ایران کے صدر کو سندھ کی عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔جناب صدر محترم ’از ملاقات شما خوش بختم‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مابین مذہبی، علمی، تہذیبی اور اقتصادی روابط ہیں، پاکستان اور ایران نے ایک دوسرے کا صدقِ دل سے ساتھ دیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے ایران کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی۔ صدر آصف زرداری نے ایران کو ہمیشہ قابلِ بھروسہ اور دوست تصور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے