کرپشن

خیبرپختونخوا کے 24 محکموں میں 44 ارب 93 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں گزشتہ مالی سال کے دوران 24 محکموں میں 44 ارب 93 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آلات کی خریداری کی مد میں 7 ارب 73 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں جبکہ خلاف ضابطہ اور غیرمجاز ادائیگیوں سے خزانے کو 12 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ صحت میں آلات اور ادویات کی خریداری میں 2 ارب 97 کروڑ 66 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں جبکہ مولوی امیرشاہ اسپتال کی سی ٹی اسکین مشین کی خریداری میں 2 کروڑ 95 لاکھ روپے کے غیرضروری اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کولنگ ٹاور کی تنصیب کے لیے7 کروڑ 38 لاکھ روپے کی مشکوک ادائیگیاں سامنے آئی ہیں، ضلعی ہیڈکواٹر اسپتال باجوڑ اور ضلعی ہیڈکواٹر اسپتال مہمند کے لیے آلات کی خریداری میں 8 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ میں غیرضروری اخراجات کی مد میں ایک ارب 94 کروڑ 32 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے، محکمہ پولیس نے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے ایک ارب 35 کروڑ 68 لاکھ روپے وصول کیے۔ آڈٹ رپورٹ میں محکمہ انرجی اینڈ پاور میں 23 ارب 96 کروڑ 74 لاکھ روپے کے آڈٹ اعتراضات کیے گئے ہیں، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ایک ارب 9 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے