مریم اورنگزیب

خود ساختہ انقلابی منتیں کرنے پر اتر آئے ہیں۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خود ساختہ انقلابی منتیں کرنے پر اتر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہدا کے مجسمے، جی ایچ کیو اور ایئربیس پر حملے کرنے پر فوج سے معافی مانگیں، مذاکرات نہیں۔ کورکمانڈر کا گھر جلانے پر فوج سے معافی مانگیں، مذاکرات نہیں۔ شہداء کے اہل خانہ سے 9 مئی کے گناہ کی معافی مانگیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فاشسٹ کی بات صرف اور صرف اقتدار کیلئے ہوتی ہے۔ اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے۔ فاشسٹ سیاسی مخالف کو اذیت دینے کیلئے قید والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے۔ فاشسٹ وہ ہوتا ہے جسے میڈیا پریڈیٹر، آزادیاں ہڑپ کرنے والا درندہ قرار دیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے