علیم خان

خسارے والے اداروں کی نجکاری اہم ترین، کام تیزی سے نمٹانا ہوں گے۔ وفاقی وزیر نجکاری

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ خسارے والے اداروں کی نجکاری اہم ترین، کام تیزی سے نمٹانا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان نے نجکاری بورڈ کے 223 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجکاری سے قومی خزانے پر بوجھ میں کمی اور معیشت مضبوط ہوگی، اداروں کی نجکاری کے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، انٹرنیشنل ایجنسی موڈیز کی ریٹنگ اِس کا واضح ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ مزید ادارے نجکاری کیلئے فہرست میں شامل ہو رہے ہیں،نجکاری بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کابینہ کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی، نجکاری کے امور کو واضح اور مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے نجکاری بورڈ افسران کو محتاط رہنےکی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پرائیویٹائزیشن میں کوئی بھی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، دستاویزات اور اعداد و شمارکی بروقت تیاری اہمیت کی حامل ہے، جہاں ضروری ہو نجکاری ٹرانزیکشن سے متعلق رازداری برقرار رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے