حکومتی اقدامات سے ملک درست سمت میں گامزن ہے۔ دانیال چودھری

دانیال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک درست سمت میں گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ مخصوص عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا ہے، عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملک درست سمت میں گامزن ہے، پنجاب میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، زرعی شعبے کی برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

دانیال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے صنعتی شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح کم ہوئی، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے