اسلام آباد (پاک صحافت) حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اس دوران معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے نواز شریف اور آصف زرداری کو ٹیلیفون کیا گیا ہے۔ اس دوران تینوں سیاسی رہنماوں کا موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان کی نئی احتجاجی کال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق سربراہان کا کہنا تھا کہ انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، اس میں پسند ناپسند نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری جانب سیلابی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں حکومتی اتحاد مشاورت سے فیصلے کرنے پر بھی بات کی گئی ہے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دیا جانا بہت ضروری ہے۔