حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے ثبوت موجود ہے۔ اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کے لیے ثبوت موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے مواد موجود ہے۔ ہم ریفرنس دائر کرنے سے پہلے اتحادیوں کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا پھر ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے