خالد مقبول صدیقی

حکومت کو فلسطین کے معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے، خالد مقبول

کراچی (پاک صحافت) کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت کو فلسطین کے معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نےیہ بھی کہاکہ مسلم حکمران ذاتی تنازعات کی وجہ سے آواز اٹھانے کے قابل نہیں، مسلمان حکمران اس قابل نہیں کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل دے سکیں۔

تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلسطین میں اس وقت ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، فلسطین کو صرف خطے کا معاملہ سمجھنا غلطی ہوگی، صرف یہ خطہ آگ کی لپیٹ میں نہیں یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ خالد مقبول نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال اقوام عالم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے اس وقت ایم کیو ایم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ نہوں نے مزید کہا کہ کراچی جغرافیائی لحاظ سے اہم اور منفرد حیثیت رکھتا ہے، عالم اسلام کراچی کے گرد رہتا ہے۔ رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطین کے لیے باہر نکل کر احتجاج کرنا ہوگا، جمعے کی نماز کے بعد ہم فلسطین کے لیے ریلی نکالیں گے، صرف تعزیتی مؤقف سے کام نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے