رومینہ خورشید

حکومت کا کسانوں کیلئے نیا ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کسان ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کسان ٹی وی چینل شروع کیا جائے گا، کسانوں کو موسمی صورتحال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا بتایا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیراور پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جائے گا، کسان چینل کے لیے پی ٹی وی کے ساتھ باہمی اشتراک کیا جائے گا، صوبائی سطح پر مقامی پی ٹی وی اسٹیشنز کے ذریعے پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینل کے ذریعے خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے پر توجہ دی جائے گی، چینل کو کامیاب بنانے کے لیے پی ٹی وی سے رہنمائی لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے