تنخواہ

حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر غور، معاشی ٹیم کو ٹاسک مل گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر غور شروع کردیا ہے جس کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ٹاسک بھی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہانہ 1 لاکھ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ ماہانہ تنخواہ پر ڈھائی فیصد انکم ٹیکس واپس لیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے انکم ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ کم تنخواہ والے سلیب کو 40 ارب روپے کا ریلیف دیے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

حکومت نے رواں مالی سال سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ کمانے والوں کا انکم ٹیکس 5 فیصد کیا ہے۔ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے