حنا ربانی کھر

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا عمل جاری ہے، آج 6 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کیے گئے، حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اہم کمیٹیوں کی سربراہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

عائشہ نذیر کی جانب سے حنا ربانی کھر کا نام چیئرپرسن کے لیے تجویز کیا گیا اور شائستہ پرویز ملک نے نام کی تائید کی، حنا ربانی کھر نے متفقہ چیرپرسن منتخب کرنے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، جب کہ کمیٹی ممبران نے حنا ربانی کھر کو چیرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز حسین جاکھرانی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے، اعجاز حسین جاکھرانی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں کیا گیا۔

اعجاز حسین جاکھرانی نے متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، کمیٹی ممبران نے اعجاز حسین جاکھرانی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

امریکا میں وزیرِاعظم شہباز شریف کے طے شدہ پروگرامز پر عمل نہ ہو سکا

(پاک صحافت) وزیرِاعظم شہباز شریف کی دورۂ اقوامِ متحدہ کے دوران کچھ مصروفیات کو عملی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے