جیل میں پی ٹی آئی والوں کی مہمان نوازی کے انتظامات مکمل ہیں، شرجیل میمن

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دادو، سکھر، جیکب آباد جیل میں پی ٹی آئی والوں کی مہمان نوازی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، اگر جیلیں کم پڑگئیں تو رنی کوٹ میں پی ٹی آئی کے لیے خصوصی جیل قائم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا بھی شوق پورا کر لے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنے بچے لندن میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں ، ان کے لانگ مارچ، دھرنے اور تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے آغاز پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے گرفتاری دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 80 کے قریب افراد نے گرفتاری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے