لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنی انا اور ذاتی مفادات کی خاطر ملکی آئین اور قانون کو داؤ پر لگا رہے ہیں ان کو سزا ضرور ملے گی، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنی انا کی خاطر آئین اور قانون کو داؤ پر لگا رہے ہیں ان کو سزا ملے گی، پنجاب اسمبلی میں ہونے والا اجلاس غیر قانونی ہے۔ بہت سارے قوانین اسمبلی میں لائے بغیر منظور ہوئے، جو غیر قانونی بھرتیاں پنجاب اسمبلی میں ہوئیں ان کا حساب ہوگا۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ کچھ یونیورسٹیوں کے چارٹر بغیر اسمبلی میں لائے منظور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے یا موخر کرنے کا اختیار صرف گورنر کے پاس ہے، اسپیکر بزرگ ہیں ان کو کون سمجھائے، نوٹنکیاں لگا رہے ہیں، لگاتے رہیں، موجودہ بجٹ اجلاس ایوان اقبال میں ہی ہوگا۔
Short Link
Copied