جمہوری عمل شفاف انتخابات کے بغیر مکمل نہیں ، شازیہ مری

شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرتخفیف غربت اورسماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم وہ جماعت نہیں جنہوں نے الیکشن کی مخالفت کی، جمہوری عمل شفاف انتخابات کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔

تفصیلات  کے مطابق  وزیرتخفیف غربت اورسماجی تحفظ شازیہ مری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو لوکل باڈیز فرسٹ فیز سندھ میں ہوا عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈالا، آپ اپنی غلطیوں پرغور کریں کہ الیکشن کیوں نہیں جیتا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسے مائنڈ سیٹ سے الیکشن لڑتی ہوں جو پچاس سال سے لوگوں پر قابض تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں ایک خاتون ایسےعلاقے میں کھڑی ہوئی جہاں تصور نہیں تھا، جی ڈی اے کاایک شخص آتا ہے اور عورتوں کے کپڑے پھاڑتا ہے ویڈیوزموجود ہیں، ہم اس میدان میں گئے جہاں خواتین کے کپڑے پھاڑے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے