جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہو رہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تماشا ہورہا ہے اور یہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہو رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کروانے والے کو سزا ملنی چاہیے، آج اسلام آباد میں تماشا ہو رہا ہے، میوزک چلے گا اور لوگ پھر گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ان کو پاکستان کے حالات خراب کرنے کے لیے پلانٹ کیا گیا ہے، حالات خراب کرنے اور فتنہ فساد کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ماضی کے بے شرم حکمرانوں سے خود کچھ نہیں ہوا، یہ لوگ بکواس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے