جب پی ٹی آئی نے دھرنے میں بل جلائے تو پرویز خٹک ڈانس کر رہے تھے۔ محمد زبیر

محمد زبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی نے عمران خان کی سرپرستی میں دئے گئے دھرنے میں بجلی اور گیس کے بل جلائے تو اس وقت پرویز خٹک ڈانس کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کی تعریف وہ نہیں ہے جو عمران خان نے کی تھی، قومی اداروں پر حملے اور سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان دھرنا نہیں ہے۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی وہ کریں تو ہم میں اور ان میں کیا فرق رہ جائے گا۔ پہلے ہمارا خیال تھا کہ یہ پانچ سال گزاریں تو اچھا ہے۔ لیکن اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ اور پی ٹی آئی و عمران خان کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے