احسن اقبال

تمام جماعتیں سیاسی مفادات چھوڑ کر قومی مقصد کیلئے تعاون کریں۔ احسن اقبال

ظفروال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں سیاسی مفادات چھوڑ کر قومی مقصد کے لیے تعاون کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کولیشن گورنمنٹ کو ایک غیر معمولی مینڈیٹ ملا ہے، قوم نے فساد، انتشار اور جھوٹ کی سیاست مسترد کردی۔ پی ٹی آئی نے جھوٹا پروپیگنڈا کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اور اقتصادی چیلنجز کےلیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ ہم مرکز میں بھی پاکستان کی معیشت کو جدید بنیادوں پر کھڑا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بہترین ہنر دیں گے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے