یوسف رضا گیلانی

ترقی کیلیے ایس سی او ممالک میں مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلا نی نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، خطے کی ترقی کیلیے ایس سی او ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور مشترکہ لائحہ عمل نا گزیر ہے۔ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سرمایہ کاری وتجارت کےفروغ کیلیےایف پی سی سی آئی کاعزم قابل تعریف ہے۔رواں برس پاکستان ایس سی او سربراہان اور متعلقہ وزراء کی کانفرنسز کی میزبانی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا خطہ جیواکنامک اور جیواسٹریٹجک تبدیلیوں کاشکار ہے۔ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہماری تجارت کا 28 فیصد ایس سی او کے رکن ممالک کےساتھ وابستہ ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ شراکت دارممالک کےساتھ اقتصادی تعلقات کوفروغ دے کر ایس سی او میں علاقائی تعاون کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایس سی او پارٹنرز کیلیے عالمی منڈیوں تک رسائی کا ذریعہ ہے۔ تعلیم اور سیاحت کو فروغ دے کر عوامی و پارلیمانی روابط کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان علاقائی ترقی کے فروغ کیلیے موثر حکمت عملی اختیار کر رہا ہے، پاکستان زرعی ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مشترکہ حکمت عملی او ر سرمایہ کاری کا فروغ ترقی و خوشحالی کا باعث بن سکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور سہولت کاری سے تجارت و سرمایہ کاری میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے