ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا بیرون ممالک پناہ لینے والوں پر پاسپورٹ کی پابندی کا جواب دینے سے گریز

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بیرون ممالک پناہ لینے والوں پر پاسپورٹ کی پابندی کا جواب دینے سے گریز کرلیا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کے پاسپورٹس اجرا اور امیگریشن معاملات وزارت داخلہ سے متعلق ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت کے درمیان تہنیتی خطوط کا تبادلہ نہیں ہوا، پاکستان فلسطین سے متعلق کمیشن آف انکوائری کو خوش آمدید کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے ترکیہ میں ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں فلسطین و غزہ کی صورتحال پر بات کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے اردن میں فلسطین و غزہ کی صورتحال پر کانفرنس میں بھی شرکت کی، اسحاق ڈار نے اسرائیل پر یو این، او آئی سی اور اپنے اتحادیوں کی باتوں پر توجہ نہ دینے پر تنقید کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسرائیلی فوج کو فوجی سپلائز پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈبل سواری

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی (پاک صحافت) محکمہ داخلہ سندھ نے نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے