مظفرگڑھ (پاک صحافت) تربت نیول بیس میں شہید سپاہی نعمان فرید کو فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقے مظفرگڑھ میں سپردخاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، اہل خانہ و عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے شہدا کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔