اکبر ایس بابر

تحریکِ انصاف کے وکلاء جھوٹ بول رہے ہیں کہ میں پارٹی رکنِ نہیں، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء جھوٹ بول رہے ہیں کہ میں پی ٹی آئی کا رکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم مزید جھوٹ برداشت نہیں کریں گے، عدالتوں کے فیصلے اب سامنے رکھیں گے، ان کے جھوٹ بولنے پر پاکستان بار کونسل میں بھی درخواست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حق میں جو عدالت سے فیصلے آئے اس میں فریق پی ٹی آئی تھی، پی ٹی آئی کے ورکرز کا حق ہے کہ وہ اپنی قیادت کا انتخاب کر سکیں۔

واضح رہے کہ اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ہزاروں پی ٹی آئی ورکرز مجھ سے رابطہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی ورکرز نے مجھے کہا کہ میں ورکرز کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں خود جمہوری نہیں ہوں گی تو قابل قیادت سامنے آنا ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے