اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے پاکستان میں ایرانی سفیر محمد علی حسینی سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی سے ملاقات کی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں کی افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد نئی افغان حکومت حوالے سے طویل نشست ہوئی۔
دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ اتحادی افواج کی شکست عالم اسلام کی فتح ہے۔ ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی وسیع تر علاقائی مفاد پر مرتب ہے اور افغانستان میں حکومت تسلیم کرنے کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گی۔
Short Link
Copied