ترجمان دفتر خارجہ

بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر حملہ ہولناک، غیرانسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔ پاکستان

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر حملہ ہولناک، غیرانسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شہری آبادیوں اور سہولیات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور جنگی جرم ہے، اسرائیل کو ان جنگی جرائم اور غزہ میں نسل کشی کے لیے جواب دہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسرائیل کے حامی غزہ میں فسلطینیوں کی نسل کشی روکنے اور غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے