کوئٹہ(پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ہےبھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہے اس کے نتیجہ میں بھارت کا اصلی چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے اقوام متحدہ اس کا سختی سے نوٹس لے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما بابریوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کا اصلی چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے بھارت خالصتان کی آزادی کا اعلان کریں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک اور برتاؤ کیا جارہا ہے اقوام متحدہ اس کا سختی سے نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مسلمانوں اور اب سکھوں کے ساتھ بھارت میں امتیازی سلوک کیا جارہا ہے پوری دنیا نے دیکھا کہ کل کس طرح بھارتی کسانوں پر بھارت نے آنسو گیس کی شیلنگ ، فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا نام نہاد جمہوری چمپئن بھارت بتائے کہ کہ اس طرح کس جمہوری ملک میں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں، شاہ محمود قریشی
انہوں نےکہا کہ بھارت ایک سیکولر ریاست بن چکا ہے اور بھارت میں رہنے والی تمام اقوام آزادی کی خوآہش مند ہیں بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے تو استعمال کئے اور کشمیریوں پر بنیادی سہولیات زندگی کو بند کیا گیا ، بزرگ ، خواتین اور بچوں کو علاج و معالجے سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں ظلم کی ایک نئی داستان رقم کی لیکن بہادر کشمیری عوام نے اپنی آزادی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا بلکہ بھارت کے سامنے ایک مضبوط چٹان کی طرح ڈٹے رہے ، لیکن اب بھارت کے ظلم سے اس کی اپنی آباد اقلیت قومیں تنگ آچکی ہیں ایسا لگتا ہے کہ بھارت طاقت کے نشے میں سب کے حقوق کی آواز دبانا چاہتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آ چکا ہے کہ بھارت جبری قبضے کے بجائے بھارت میں اقلیت ریاستوں کو آزادی دے۔