لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی عید پر عوام کے لیے حکومت کا تحفہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے جاری بیان میں کہا کہ ایکسچینج ریٹ اور روپے کی قدر مستحکم رہنے سے یہ ممکن ہوا، کوشش ہوگی یہ سلسلہ چلتا رہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا فوکس مہنگائی میں کمی پر ہے، معیشت سے متعلق مثبت اشاریے سامنے آرہے ہیں۔