بلوچستان، 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں 2 اہم دہشت گرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔ کوئٹہ میں صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم اور عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔

نجیب اللہ نے کہا کہ ہمیں ریاست پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سپورٹ کیا جا رہا تھا، بلوچ آزادی پسند لیڈرز خود غیر ممالک میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دو نوجوانوں نے کہا کہ بی ایل اے نے ان کے خراب مالی حالات کا فائدہ اٹھایا، ریاست کے خلاف ذہن سازی کی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کے لیے راستہ کھلا ہے، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔ اس موقع پر دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں نے بلوچ نوجوانوں کو دہشت گردی میں جھونکا، دہشت گرد کمانڈر بیرون ملک عیش کرتے ہیں، چھوٹے دہشت گردوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن صفدر

قائد ن لیگ جلد خیبرپختونخوا سے سیاسی مہم کا آغاز کرنیوالے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

پشاور (پاک صحافت) کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بہت جلد قائد مسلم لیگ ن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے