راولپنڈی (پاک صحافت) بلوچستان میں دہشتگردوں نے گھات لگا کر فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فوجی قافلہ پسنی سے اوماڑہ جا رہا تھا کہ اس دوران دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا، افسوسناک واقعے میں 14 جوان شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عنا صر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، اس طرح کے واقعات فوج کو عزم کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔
Short Link
Copied