رضا ربانی

بلوچستان دہشتگردی پر بند کمرہ اجلاس بلایا جائے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حالیہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ بند کمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور سویلینز پر حالیہ حملے ملک میں عدم استحکام کے لیے کیے گئے، ایسی کارروائیاں کامیاب نہیں ہوں گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے، بند کمرہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو دہشت گردی بڑھنے سے متعلق بریفنگ دی جائے۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ قوم تمام اقسام کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کے ساتھ کھڑی ہے، قوم کی مدد سے دہشت گردی کو شکست دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے