کراچی (پاک صحافت) چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شرکا نے حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شرکا نے حکومت سے مذاکرات کی روشنی میں پیش رفت سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا۔ شرکا نے حکومت کی جانب سے آئندہ ہونے والی قانون سازی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔
ترجمان کے مطابق شرکا نے حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو نے شرکا اجلاس کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کے ساتھ رابطوں کو مزید تیز کریں۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنروں جبکہ سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔