اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں ضمنی انتخاب جیتنے پر پی پی امیدوار ضیاء القمر کو مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقے ایل اے 15 میں ضمنی انتخابات جیتنے پر پارٹی رہنما ضیاء القمر کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کو شاباش دی۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کراچی اور ملتان کے بعد آزاد کشمیر کے ضمنی انتخابات میں بھی تیر چل گیا۔ میں ضلع باغ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جیالے امیدوار کو کامیاب کروایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کراچی سے کشمیر تک انتخابی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام کا ہماری پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے۔
Short Link
Copied