لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب لاہور کا امن خراب کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ این اے 127 میں ووٹوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ ووٹوں کی خرید و فروخت کیلئے مقدس کتاب پر حلف لیا جا رہا تھا، ہم نے خرید و فروخت کے عمل کو کیمروں پر ریکارڈ کر لیا ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ تین بندوں کو ثبوتوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو ایسے ہی نہیں جانے دیں گے، اس پر چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس لینا چاہیے۔
Short Link
Copied