لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو پیر کو گورنر ہاؤس میں جیالوں کے ساتھ افطاری کریں گے، پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیدار، اراکین پارلیمنٹ، ٹکٹ ہولڈرز، اراکین سی ای سی اور فیڈرل کونسل بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بھی ملاقاتیں کریں گے، مسلم لیگ ن سے پاور شیئرنگ کے لئے بنائی گئی پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹی ن لیگی کمیٹی سے ہونے والی میٹنگ کی بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دے گی۔
Short Link
Copied